غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا سے گوپال گنج جانے والی مسافر بس آٹو رکشے کو بچاتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث ضلع لکشمی پور (Lakshmipur) کے پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6افراد موقع پر ہی انتقال کرگئے۔۔ جبکہ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں پولیس اور ریسکیو ٹیموں کے اہلکا روں نے فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیاجہاں مزید 2 زخمی انتقال کرگئے۔۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید اموات کا خدشہ ہے۔۔انتقال کرجانے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔